دنیا
09 نومبر ، 2014

فضائی حملوں سے داعش کو سخت نقصان پہنچایا ہے،اوبامہ

 فضائی حملوں سے داعش کو سخت نقصان پہنچایا ہے،اوبامہ

واشنگٹن .......امریکی صدر باراک اوباما کہتے ہیں کہ عراق میں امریکی فضائیہ کے حملوں نے شدت پسند تنظیم داعش کو سخت نقصان پہنچایا ہے، امریکی افواج کی تعداد میں اضافہ کرنا عراق میں پہلی حکمت عملی کی ناکامی نہیںامریکی چینل سے بات کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ عراق میں مزید 15 سو امریکی فوجیوں کو بھیجنا پہلی حکمت عملی کی ناکامی نہیں بلکہ شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کاروائیوں کی نئی دفاعی حکمت عملی ہے، امریکی فضائی کاروائیوں سے داعش کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اب زمینی کاروائیوں کی ضرورت ہے جو داعش کا ان کے زیر قبضہ علاقوں سے پیچھے دھکیل سکے۔

مزید خبریں :