23 اپریل ، 2012
کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے آپریشن اور چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے عوامی کالونی نمبر 1 اور مہران ٹاوٴن میں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ لانڈھی میں کاروائی کے دوران پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار میں لے لیا۔ تمام گرفتار افراد کو پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے گلشن اقبال کے مختلف علاقوں، فیڈرل بی ایریا کے صنعتی ذون، اور اولڈ سٹی ایریا میں چھاپہ مار کاروائیوں میں ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔ اس سے قبل پولیس نے رضویہ کے علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔