24 جنوری ، 2012
کراچی…منصوراعجاز نے پاکستان آنے کے لئے نئی شرائط عائد کردی ہیں اوراپنی لیگل ٹیم کوپیغام پہنچادیا ہے، ۔منصوراعجازکا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اوراتحادیوں کاکوئی شخص سیکیورٹی میں شامل نہیں ہوناچاہیے،منصور اعجاز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگرپیپلزپارٹی اوراتحادی سیکیورٹی میں شامل ہوئے تومیں نہیں آوٴں گا۔دوسری جانب رحمان ملک نے تحقیقاتی کمیشن کے سامنے کہا کہ ہم منصوراعجازکو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے اوراس کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جائے گا۔