23 اپریل ، 2012
اسلام آباد… میموگیٹ کے تحقیقاتی کمیشن میں بیرون ملک سے ویڈیولنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے سابق سفیر حسین حقانی کی درخواست پر آج سپریم کورٹ کا 10 رکنی خصوصی بنچ سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی اجازت سے امریکا گئے ہوئے حسین حقانی نے میموکمیشن کی طلبی کی جانب سے باربار طلبی کے باوجود ، اسلام آباد آنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی علاج کا جواز پیش کیا ہے، انہوں نے درخواست کی ہے کہ انکا بیان ، منصوراعجاز کی طرح ویڈیولنک سے ریکارڈ کرلیا جائے ، اسے میموکمیشن سے منظور نہیں کیا جبکہ ایسی ہی درخواست سپریم کورٹ میں بھی دائر کی گئی ، اسکی سماعت آج چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں دس رکنی بنچ ، کرے گا ، سپریم کورٹ میں حسین حقانی کی وکالت کیلئے عاصمہ جہانگیر پیش ہوتی ہیں ۔