پاکستان
23 اپریل ، 2012

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک،2زخمی

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک،2زخمی

کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاوٴن سیکٹر 7 میں نامعلوم افرادنے فائرنگ جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ، لاش کو پولیس کارروائی کیے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گارڈن کے علاقے عثمان آبادمیں ہوٹل پر بیٹھے مرتضیٰ نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ بلدیہ کے علاقے موچکو میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں :