11 نومبر ، 2014
ابوظبی...... ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا پہلا سیشن پاکستانی بالرز کے نام رہااور تین کیوی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روزکیویز نے 15رنز بغیر کسی نقصان کے نامکمل اننگز کا آغاز کیا،ٹام لیتھم 5 اور کپتان برینڈن میک کولم نے 9 رنز کے ساتھ اننگز شروع کی۔پاکستان کو پہلی کامیابی مک کولم کی وکٹ کی صورت میں ملی، وہ 18رنز بناکر ذوالفقار بابر کا شکار بنے۔مجموعی اسکور میں صرف پانچ رنز کے اضافے کے بعد ولیم سن کو راحت علی نے کلین بولڈ کردیا۔راس ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، ان کی وکٹ بھی ذوالفقار بابرکے حصے میں آئی۔یوں صرف 47رنز پر تین ٹاپ آرڈر کیوی بیٹسمین پویلین لوٹ چکے تھے۔لیتھم 42اور اینڈرسن 13رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اس وقت بھی پاکستان کو485رنز کی برتری حاصل ہےجبکہ اس کی 7وکٹیں باقی ہیں۔پاکستان کی طرف سے ذوالفقار بابر نے 2جبکہ راحت علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے گذشتہ روز 566رنز تین کھلاڑی آئوٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔پاکستان کی طرف نے احمد شہزاد نے 176، مصباح الحق نے 102اوریونس خان نے 100رنز بنائے جبکہ اظہر علی نے87رنز کی اننگز کھیلی۔