11 نومبر ، 2014
واشنگٹن ........ امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے نے راستے میں آئے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہوائی کے جزیرے سے نکلنے والا لاوا آہستہ آہستہ آبادی میں داخل ہوگیا اور راستے میں آنے والے ایک مکان کو دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جسے پہلے ہی خالی کرالیا گیا تھا۔ حکام کی ہدایت کے مطابق ممکنہ خطرے کے پیش نظر پچاس مکانات پہلے ہی خالی کرالئے گئے تھے۔ ہوائی کے آتش فشاں سے کئی ہفتوں سے لاوا نکلنے کا عمل جاری تھا۔