دنیا
11 نومبر ، 2014

مغربی کنارے میںجھڑپ ،فلسطینی خاتون جاں بحق

مغربی کنارے میںجھڑپ ،فلسطینی  خاتون جاں بحق

تل ابیب ........ اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 2مختلف پرتشدد واقعات میں ایک اسرائیلی فوجی اور ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ اسرائیل میں گزشتہ روز رونما ہونے والے ان دونوں واقعات میں حملہ آوروں نے چاقوؤں کا استعمال کیا۔ پہلا حملہ تل ابیب میں ہوا جہاں ایک 20سالہ فلسطینی نے ایک فوجی پر چاقو سے حملہ کیا۔ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے یہ فوجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اس حملے میں ملوث فلسطينی ابتدائی طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن بعد ميں اسرائیلی حکام نے تصدیق کی کہ اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس فلسطینی کا تعلق مغربی کنارہ کے نابلوس شہر سے بتایا گیا ہے۔ اس واقعے کے کچھ ہی گھنٹے بعد ہونے والے ایک دوسرے حملے میں ایک اور فلسطینی نے جنوبی ویسٹ بینک میں 3اسرائیلیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کی نتیجے میں یہ حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

مزید خبریں :