پاکستان
23 اپریل ، 2012

سونیا ناز کیس، ڈی آئی جی ظفرقریشی کی رپورٹ پر عمل درآمد کا حکم

سونیا ناز کیس، ڈی آئی جی ظفرقریشی کی رپورٹ پر عمل درآمد کا حکم

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے فیصل آباد کی خاتون سونیا ناز سے زیادتی کے مقدمہ میں نئی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کرکے ڈی آئی جی ظفرقریشی کی پہلے والی رپورٹ پر عمل کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے ایک اور ڈی آئی جی سے دس دن میں عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی ہے چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سونیا ناز سے زیادتی کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جو رپورٹ آج پیش کی ، اس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ ڈی آئی جی ظفر قریشی نے جو پہلے رپورٹ تیار کی تھی اس کے مطابق تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں ، عدالت نے سونیا ناز کے سسز کی موت پر قتل کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کا بھی نوٹس لیا اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، عدالت نے لاہور کے ڈی آئی جی کرائم سرکل سے دس دن میں پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :