پاکستان
23 اپریل ، 2012

لاہور سے جانے اور آنے والی 4 پروازیں کئی گھنٹے لیٹ

لاہور سے جانے اور آنے والی 4 پروازیں کئی گھنٹے لیٹ

لاہور… لاہور سے بیرون ملک جانے اور آنے والی چار پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جس سے مسافروں اور ان کے رشتہ داروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سول ایوی ایشن حکام کے مطابق نجی ائیر لائنز کے طیاروں کو انسپکشن کے بعد روانہ کیا جا رہا ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر متعدد ملکی اور غیر ملکی پروازیں دوسرے روز بھی کئی کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔ اتوار کو فیول لیکیج کا شکار ہونے والی مشہد جانے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 742 چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی روانہ نہیں ہو سکی۔ دبئی جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 203 دو گھنٹے اور دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز766 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ سعودی عرب دمام سے آنے والی پرواز712 بھی ساڑھے پانچ گھنٹے سے زیادہ لیٹ ہے۔

مزید خبریں :