12 نومبر ، 2014
ابوظبی.......پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے۔پاکستان نے 15رنز بغیر کسی نقصا ن پر اننگز شروع کی۔محمد حفیظ5 اور اظہر علی9 رنز پر کریز پر موجود تھے۔ منگل کو چوتھے روزنیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 262رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی، لیکن پاکستان نے فالو آن کرانے کے بجائے دوبارہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی طرف سے لیتھم 103رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی نے22 رنزدے کر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ذوالفقار بابر نے تین جبکہ محمد حفیظ اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ لی ۔