دنیا
12 نومبر ، 2014

چین : بینک کےکیش کائونٹر پر خاتون کو لوٹنے کی کوشش ناکام

چین : بینک کےکیش کائونٹر پر خاتون کو لوٹنے کی کوشش ناکام

بیجنگ .......چین کے ایک بینک میں کیش کاؤنٹر پر رقم جمع کرانے والی خاتون کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ گارڈز نے ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ واقعہ چین کے صوبے زی جیانگ میں پیش آیا، جب ایک بے روزگار 27 سالہ شخص نے بینک کائونٹرسے خاتون کو لوٹنے کی کوشش کی،بنک کے کیمرے سے بنی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے اکائونٹ میں جمع کرانے کے لیے جیسے ہی پرس سے رقم نکالی۔ اچانک ایک شخص نے رقم اٹھائی اور بھاگنے کی کوشش کی،خاتون کے شور مچانے پر وہاں موجود افراد اور گارڈ زنے اسے قابوکرلیا۔ رقم چھیننے والا شخص جولائی 2013 میں 7 ماہ کی قید کاٹ کر رہا ہوا تھا۔

مزید خبریں :