دنیا
12 نومبر ، 2014

روس ایران میں 8نئے جوہری ری ایکٹرز تعمیر کرے گا

روس ایران میں 8نئے جوہری ری ایکٹرز تعمیر کرے گا

تہران.......روس نے ایران میں جوہری توانائی کے حصول کیلئے 8نئے جوہری ری ایکٹرز تعمیر کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ گزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پایا ، جس کے تحت روس کی جوہری توانائی کی سرکاری کمپنی روساٹم ری ایکٹرز تعمیر کرے گی۔آٹھ میں سے چار جوہری ری ایکٹرز ،ایران میں روس کی پہلے سے تعمیر کردہ جوہری تنصیبات جبکہ چار نئے مقامات پر تعمیر کیے جائیں گے۔اس میں دو ری ایکٹرز بوشہر میں واقع جوہری مرکز میں تعمیر کیے جائیں گے۔روساٹم کے مطابق ری ایکٹرز کی تعمیر اور جوہری ایندھن کی سپلائی کا منصوبہ آئی اے ای اے کی نگرانی میں کام کرے گا ۔جس کے تحت جوہری ہتھیار بنانا ممکن نہ ہو سکےگا۔

مزید خبریں :