12 نومبر ، 2014
ٹوکیو......جاپان میں ایک شخص نے ملک میں فوجی پالیسی میں تبدیلی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے خود سوزی کرلی،پولیس کا کہنا ہے کہ ٹوکیو میں شاہی محل کے سامنے واقع پارک سے ایک شخص کی لاش ملی ہے،اس نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی ،اس شخص سے ملنےوالے خطوط کے مطابق اس نے یہ اقدام فوجی پالیسی میں متازع تبدیلی کیخلاف کیا ہے،جولائی میں جاپانی حکومت نےفوج پر جنگ عظیم دوم کے بعد عائد کی گئی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جاپان کی فوج اپنے اتحادیوں پر حملے کی صورت میں ان کی مدد کیلئے دستیاب ہوگی ، فوجی پالیسی میں تبدیلی کیخلاف اس سے پہلے بھی ایک شخص نے خودسوزی کی کوشش کی تھی ،جبکہ اس تبدیلی کیخلاف عوامی سطح پر بھی احتجاج کیا گیا تھا ۔