23 اپریل ، 2012
اسلام آباد… اسلام آباد میں مسافر طیارے کو پیش آنے والے المناک حادثہ کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی ٹیم نے آج جائے حادثہ کا دورہ کیا اور مختلف شواہد اکھٹے کئے ۔ ذرائع تحقیقاتی ٹیم کے مطابق جائے حادثہ سے ملنے والے تمام پرزوں کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کے ساتھ موازنہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق طیارہ حادثہ کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں ، جن میں تخریب کاری سمیت دیگر عوامل پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثہ کی تحقیقات انٹرنیشل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قواعد کے مطابق کی جار ہی ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم نے جہاز کے انجن ،پروں اور دیگر پرزون کی پوزیشن کا جائزہ لیا جن کو مخصوص نمبر دے کر اب جمع کیا جارہا ہے ۔