پاکستان
23 اپریل ، 2012

خیبرپختون خوا ، پنجاب ، سندھ اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی

 خیبرپختون خوا ، پنجاب ، سندھ اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد… محکمہ موسمیات نے خیبرپختون خوا ، بالائی پنجاب ، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ہزارہ ڈویژن میں بارش کے بعد موسم ایک بار پھر سردہوگیاہے۔ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں موسم صاف اور بالائی علاقوں میں جزوی ابرآلود ہے،مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا ہے، خیبرایجنسی میں تین روز سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا اور دھوپ نکلنے سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے، گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف اور بعض علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا سمیت بالائی پنجاب سکھر،لاڑکانہ ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :