13 نومبر ، 2014
نیویارک......نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی 69 ویں منزل پردو مزدور حادثہ کا شکار ہوگئے اور ٹرالی سمیت فضا میں جھولنے لگے۔مزدوروں کو بچانے کے لئے فائر فائٹرز کو طلب کرلیاگیا۔نیویارک میں امریکا کی بلند ترین عمارت ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی 69ویں منزل پر دو مزدور حادثے کا شکار ہوگئے ۔ ممکنہ طور پر صفائی کے دوران اچانک ان کی ٹرالی حادثے کا شکار ہوئی ، جسے لٹکنے سے جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ عمارت کی نگراں نیویارک اور نیوجرسی پورٹ اتھارٹی کےترجمان کا کہنا ہے کہ تار ٹوٹنے سے ٹرالی اور مزدور لٹک گئےبعد میں ریسکیو اہلکاروں نے مزدوروں کو عمارت کا ایک شیشہ کاٹ کر بچالیاگیا۔