پاکستان
14 نومبر ، 2014

افغان صدر اشرف غنی سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

افغان صدر اشرف غنی سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسام آباد۔۔۔۔افغان صدر اشرف غنی دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے،، صدر ممنون، وزیر اعظم نوازشریف اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،،باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بات ہوگی،ملاقاتوں میں پاک افغان اقتصادی، سیکیورٹی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات میں بہتری اور مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اشرف غنی کی حکومت نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان کے لیے بھی بہتر اور فائدہ مند ثابت ہو گی۔

مزید خبریں :