پاکستان
14 نومبر ، 2014

انتخابی دھاندلی میں افتخار چودھری اور رمدے ملوث تھے،چوہدری پرویز

 انتخابی دھاندلی میں افتخار چودھری اور رمدے ملوث تھے،چوہدری پرویز

لاہور......رہنماء مسلم لیگ ق چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ دھرنوں کے پیچھے فوج نہیں تھی،نواز،شہبازشریف نے ماڈل ٹاؤن اور اسلام آباد میں بے گناہ لوگ کیا فوج کے کہنے پر مارے؟لاہورسےجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز اور شہباز نے تو خود فوج کو بلوایا، انتخابی دھاندلی میں افتخار چودھری اور خلیل رمدے ملوث تھے۔ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عوام میں اپنے حقوق سے متعلق سیاسی شعور پیدا ہوا ہے، آج ہر طرف ’’گونوازگو‘‘ کے نعرے لگ رہے ہیں۔

مزید خبریں :