پاکستان
14 نومبر ، 2014

سعودی عرب میں ایک ماہ کے دوران 7 پاکستانی شہریوں کے سر قلم

سعودی عرب میں ایک ماہ کے دوران 7 پاکستانی شہریوں کے سر قلم

ریاض.......سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک ماہ کے دوران 7ویں پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روزسعودی عرب میں ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں پاکستانی شہری نیاز محمدکا سر قلم کر دیا گیا۔اسے ہیروئن کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کرنے پر قصور وار ٹھہراتے ہوئے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق حکومت منشیات کی روک تھام کے لیے کوششیں کر رہی ہے کیونکہ یہ معاشرے اور انفرادی طور پر شدید نقصان دہ ہے۔سعودی عرب میں رواں سال 67 غیر ملکی شہریوں کو موت کی سزا دی گئی جبکہ گذشتہ سال 78 افراد کے سر قلم کئے گئے ۔

مزید خبریں :