پاکستان
14 نومبر ، 2014

عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کو اشتہاری ملزم قرار دیدیا

 عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کو اشتہاری ملزم قرار دیدیا

اسلام آباد......انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو حملہ کیس میں عمران خان اور طاہر القادری کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا ہے ۔اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو حملہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دیا ہے ۔ ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو کو حملہ کر کہ زخمی کرنے کے مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے،اس سے قبل عدالت دونوں ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے۔

مزید خبریں :