23 اپریل ، 2012
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر باراک اوباما نے صدارتی انتخابات کے لئے فنڈز ریزنگ میں اپنے حریف پر برتری لے لی ،ڈیمو کریٹک پارٹی کا مجموعی چندہ 53 ملین ڈالرز سے تجاوز کر گیا، ری پبلکن پارٹی اپنے صدارتی امید وار مٹ رومنی کے لئے اس سے آدھی رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوئی۔ پیر کو امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدارتی دنگل کے لئے گزشتہ ماہ ہونے والی فنڈز ریزنگ میں صدر باراک اوباما کے لئے پارٹی نے 12.6 ملین ڈالرز جبکہ ری پبلکن پارٹی نے مٹ رومنی کیلئے 10 ملنی ڈالر فنڈز ریز کئے۔ اب تک ہونے والے مجموعی فنڈز ریزنگ میں صدر اوباما کی انتخابی مہم کے لئے 53 ملین ڈالر جبکہ مٹ رومنی کے لئے اس سے آدمی رقم جمع ہو سکی ہے۔