پاکستان
15 نومبر ، 2014

تحریک انصاف آج ساہیوال میں جلسہ کرے گی ،تیاریاں مکمل

  تحریک انصاف آج ساہیوال میں جلسہ کرے گی ،تیاریاں مکمل

ساہیوال ......پاکستان تحریک انصاف آج ساہیوال میں جلسہ کرے گی ۔ساہیوال میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ جلسہ گاہ میں ہزاروں کرسیاں لگ گئیں جبکہ سٹیڈیم میں داخلے اور اخراج کے لئے آٹھ گیٹ بنائے گئے ہیں ۔ساہیوال کے شیر ظفر علی سٹیڈیم میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ سہہ پہر تین بجے شروع ہو گا ۔ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان مرکزی قیادت کے ساتھ شام پانچ بجے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ظفر سٹیڈیم میں داخلے کے چار دروازے ہیں، تاہم شرکا کی سہولت کے لئے سٹیڈیم کی دیواروں کو چار جگہ سے توڑ کر، مجموعی طور پر آٹھ راستے بنا دیئے گئے۔ ساہیوال کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے تحریک انصاف ساہیوال کی مقامی رہنماؤں شکیل خان نیازی اورنبیلہ خان کے ساتھ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ تحریک انصاف کے جلسہ کیلئے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری جلسہ گاہ کے داخلہ اور خارجی راستوں پر تعینات کی جائے گی۔ جبکہ پی ٹی آئی کے رضاکار بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

مزید خبریں :