15 نومبر ، 2014
وہاڑی ......وہاڑی میں لڑکی سمیت 2 افراد کو قتل کرکے لاش سڑک پر پھینک دی گئی ۔پولیس کےمطابق نواحی گاوٗں 24 ڈبلیو بی میں غیرت کے نام پرنعیم نےفائرنگ کرکے اپنے دوست محمد نواز اور لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ملزم نے بعدمیں لاش سڑک پر پھینک دی اور فرارہوگیا۔پولیس کاکہناہے کہ ملزم نعیم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔