15 نومبر ، 2014
ملتان .......ملتان میں طلبہ نے ہوٹل مالک پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق قاسم پور کالونی میں ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں طلبہ نے 42 سالہ نعیم کو آگ لگا دی جسے زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔نعیم کے مطابق صبح 2 موٹر سائیکل پر سوار 5 افراد اس کے ہوٹل سے گن پوائنٹ پر اٹھا کر اپنی جگہ پر لے گئے اور تیل چھڑک کر آگ لگا دی جہاں مقامی افراد نے اسے بچایا ۔پولیس کے مطابق معین نامی ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔