پاکستان
15 نومبر ، 2014

بنوں:گرفتار آئی ڈی پیز کی رہائی کیلئےسینٹرل جیل کے سامنے ماروی میمن کا دھرنا

بنوں:گرفتار آئی ڈی پیز کی رہائی کیلئےسینٹرل جیل کے سامنے  ماروی میمن کا دھرنا

بنوں .......گرفتار آئی ڈی پیز کی رہائی کے لئے سینٹرل جیل کے سامنے مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے دھرنا دے دیا۔ ادھرآئی جی کے پی کےکی ہدایت پر گرفتار آئی ڈی پیز کے خلاف کیس واپس لے لیا گیا ہے ۔ بنوں میں گرفتار آئی ڈی پیز کی رہائی کے لئے سینٹرل جیل کے سامنے مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے دھرنا دے رکھا ہوا ہے ۔ ماروی میمن کا کہنا ہے کہ جب تک گرفتار آئی ڈی پیز کو رہا نہیں کیا جاتا دھرنا جاری رہےگا، دوسری جانب آئی جی کے پی کے پولیس ناصر درانی کی ہدایت پر گرفتار آئی ڈی پیز کے خلاف کیس واپس لے لیا گیا ہے۔ لیکن کوئی رہائی عمل میں نہیں آئی ۔گزشتہ دو روز قبل اسپورٹس کمپلیکس کےراشن سینٹر میں پولیس اور آئی ڈی پیزکے درمیان بھگڈر اور ہنگامہ آرائی میں 17پولیس اہلکاروں سمیت 20 آئی ڈی پیز زخمی ہوگئےتھے ۔

مزید خبریں :