پاکستان
15 نومبر ، 2014

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،شہباز شریف

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،شہباز شریف

لاہور.......پنجاب کےوزیرِاعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہےکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔صاف پانی سہولت سینٹرز کے قیام سے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے،جہاں مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔صاف پانی منصوبےپرپیش رفت کاجائزہ لینےکےحوالےسےوزیر اعلیٰ پنجاب کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔شہباز شریف کاکہناہےکہ مفادِ عامہ کےاس منصوبے کا تعلق براہِ راست عوام کی صحت سے ہے،منصوبے پر تیز رفتاری کےسا تھ کام کیا جائے گا۔ان کاکہناتھاکہ پہلے مرحلے میں18اضلاع میں یہ منصوبہ شروع کیا جارہا ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی کمپنی نے اجلاس کومنصوبے کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں :