15 نومبر ، 2014
بوائس......امریکی ریاست ایڈاہو میں رکارڈ توڑ برفباری کا سلسلہ جاری ہے،مختلف ٹریفک حادثات میں کئی افراد معمولی زخمی ہوگئے۔امریکا کی شمال مغربی ریاست ایڈاہو میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے ۔سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر ہے ۔کئی ٹریفک حادثات بھی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک تین اعشاریہ تین انچ برف پڑ چکی ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری رہنے کاامکان ہے جس کےبعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا ۔