دنیا
15 نومبر ، 2014

شمالی بغداد میں دھماکے،34افراد ہلاک،درجنوں زخمی

شمالی بغداد میں دھماکے،34افراد ہلاک،درجنوں زخمی

بغداد.......عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں چار بم دھماکوں میں 34فراد ہلاک ہوگئے۔بغداد کے نواحی علاقےگورایات Gorayaat میںکار بم دھماکا ہوا،جس میں 15 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے، دھماکے کی شدت کی وجہ سے مکانات اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بجلی کےکھمبوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔گزشتہ روز شہر کے اندر اور باہر 4 بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہو گئی ۔ کسی تنظیم کی جانب سے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ۔

مزید خبریں :