پاکستان
15 نومبر ، 2014

آئی ڈی پیز کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے،عمران خان

آئی ڈی پیز کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے،عمران خان

اسلام آباد......پاکستا ن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہےکہ آئی ڈی پیز پختونخوا حکومت کا ایشو نہیں ہیں،آئی ڈی پیز کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے،بنی گالا اسلام آباد سے ساہیوال روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے عمران خان نے کا کہنا ہے کہ آئی ڈی پیز سے متعلق امداد بھی وفاق کو مل رہی ہے ،صوبے کی مدد کی بجائے تنقید کی جارہی ہے ۔آپریشن کی وجہ سےتقریباً 30 لاکھ آئی ڈی پیز آچکے ہیں ،اتنے آئی ڈی پیز جب چھوٹے صوبے میں آئیں گے تو نظام لازمی متاثر ہوگا۔عمران خان نے حکومت کو تنقید نشانہ بناتے ہو ئے کہا ملک کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا،جھوٹی ایف آئی آر پر ملک چلایا جارہا ہے،انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ31اگست کی رات45افراد کو گولیاں لگیں۔منی لانڈرنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار خود یہ بیان دے چکے ہیں کہ شریف فیملی کے پیسے منی لانڈرنگ کےذریعےباہربھیجے۔

مزید خبریں :