دنیا
15 نومبر ، 2014

جی 20 کا انیسواں سربراہ اجلاس آسٹریلیاکے شہربرسبین میں جاری

جی 20 کا انیسواں سربراہ اجلاس آسٹریلیاکے شہربرسبین میں جاری

برسبین ......دنیا کی اہم معیشتوں پر مبنی جی ٹوئنٹی ممالک کا انیسواں سربراہ اجلاس آسٹریلیا کے شہربرسبین میں جاری ہے ۔دنیا کی 20 طاقتور معیشتوں کے نمائندے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں جمع ہیں۔G20 کانفرنس کا موضوع گروپ کے رکن ملکوں کی مجموعی قومی پیداوار میں اضافے کی حکمت عملی پر غور ہے۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم کوئنز لینڈ کی پارلے منٹ میں عالمی رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ رکن ملکوں پر معاشی تبدیلی کی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر بارک اوباما نے کوئنز لینڈ یونی ورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، ایبولا،اسلامک اسٹیٹ اور روس کی یوکرین پر جارحیت کے خلاف کھڑا ہے۔ایشیا کے عوام کے مسائل بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں پرامن طور پر حل ہونے چاہئیں ۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون نے عالمی برادری پر زور دیا ہےکہ مغربی افریقا میں ایبولا سے بچاؤ کے اقدامات کئے جائیں۔G 20 کانفرنس اتوار تک جاری رہے گی جس کے بعد اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :