پاکستان
17 نومبر ، 2014

ن لیگ کا دہشت گردوں سے تعلق ہے:عمران خان

ن لیگ کا دہشت گردوں سے تعلق ہے:عمران خان

اسلام آباد.........عمران خان نے کہا ہے کہ نون لیگ کا دہشت گردوں سے تعلق ہے، پرویز رشید پی ٹی آئی پر الزام لگاتے ہیں، ہمیں لاڑکانہ میں جلسہ کرنے سے روکا جارہا ہے ، یہ کہاں کی جمہوریت ہے؟،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے تعلق ن لیگ کا ہے اور پرویز رشید الزام تحریک انصاف پر الزام لگاتے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے آپس میں بندر بانٹ کی ہوئی ہے، میں نواز اور زرداری کی پارٹنر شپ نہیں چلنے دوں گا۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری اپنے اثاثے ڈکلیئر نہیں کریں گے، کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو غلام بنانے کے لیے نواز شریف اور آصف زرداری کے بچے تیار ہورہے ہیں، پولیس کے ذریعے جھوٹے کیس کرانا نواز شریف کی جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18ماہ سے کسی نے انصاف نہیں دیا اس لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

مزید خبریں :