17 نومبر ، 2014
کراچی........متحدہ قومی موومنٹ کی رکنیت سازی مہم میں مزید تیزی آگئی ہے کراچی کے مختلف علاقوں سمیت آج بابا اور بھٹ جزیروں میں کشتی میں ممبر سازی کیمپ بھی لگایا گیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں بابا اور بھٹ جزیروں میں کشتی میں ممبر سازی کیمپ لگایا گیا، جس میں جزیروں پر آباد افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نے میڈیا کو بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی ممبر سازی مہم کا سلسلہ شہروں، دیہاتوں سمیت اب سمندر میں بھی جاری ہے اوراب تک 4جزیروں سے 2ہزار افراد نے ایم کیو ایم کی رکنیت حاصل کی ہے۔اورنگی ٹاون میں رکنیت سازی کیمپ کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نےبتایاکہ شہری اور دیہی علاقوں میں جس طرح رکنیت سازی کی جاری ہے، اس سے یقین ہوگیا ہے اگلا وزیراعظم ایم کیوایم کا ہوگا۔شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھی شہریوں کی ایم کیو ایم میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔