17 نومبر ، 2014
لاڑکانہ .........لاڑکانہ میں تحریک انصاف کو جلسے کیلئےاین او سی جاری کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ گنہورلغاری کے مطابق لاڑکانہ میں تحریک انصاف کو 21 نومبر کو جلسےکیلئےاین او سی جاری کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ لاڑکانہ سے 12کلومیٹر دورتحصیل باقرانی کے گاؤں علی آبادمیں ہو گا۔