پاکستان
17 نومبر ، 2014

کوئٹہ :تین روزہ رنگارنگ خواتین فیسٹیول اختتام پذیر

کوئٹہ :تین روزہ رنگارنگ خواتین فیسٹیول اختتام پذیر

کوئٹہ .........کوئٹہ میں تین روزہ رنگارنگ خواتین فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا ۔اختتامی تقریب میں اسکولوں اور کالجوں کی طالبات اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محکمہ ترقی نسواں بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ کے بوائز اسکاوٹس اکیڈمی میں منعقد ہ تین روزہ فسیٹیول میں سماجی اداروں اور محکموں کی جانب سے مختلف اسٹال لگائے گئے، جبکہ اسکولوں اور کالجوں کی طالبات کے درمیان تقریر اور پینٹنگ کے مقابلے ہوئے۔فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں پنجاب کی صوبائی وزیر ترقی نسواں حمیدہ وحیدالدین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین فیسٹول سے بلوچستان کا خوب صورت امیج دنیا کے سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں :