18 نومبر ، 2014
دبئی...... دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی اننگز جاری ہے، کیویز نے گذشتہ روز کے اسکور 243رنز 3کھلاڑی آئوٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا،ٹام لیتھم 137اور اینڈرسن7رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں،کیوی اوپنر ٹام لیتھم نے پاکستان کے خلاف مسلسل دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے دبئی ٹیسٹ کے پہلے دن اپنی ٹیم کو مستحکم پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔لیفٹ ہینڈ اوپننگ بیٹسمین نے جرات اور شاندار تکنیک سے ابوظبی ٹیسٹ میں شکست کے بعد سہمے ہوئے کیویز میں نئی روح پھونک دی۔ پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد پاکستانی بولر دبئی میں تباہی نہ مچا سکے۔ امارات کا موسم ٹھنڈا ہوتے ہی وکٹ آسان ہوگئی ہے اور بولربے اثر دکھائی دیئے۔ ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے کیوی ٹیم نے87اوورز میں تین وکٹ پر 243رنز بنائے تھے۔ ٹام لیتھم137رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پیر کودبئی اسٹیڈیم کی وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار تھی اور پاکستانی بولروں کو دن بھر کی محنت کے بعد تین وکٹیں ہی مل سکیں۔ احسان عادل ، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔