پاکستان
18 نومبر ، 2014

قلعہ سیف اللہ ،دم گھٹنے سے خاتون اور اسکے دو بچے جاں بحق

قلعہ سیف اللہ ،دم گھٹنے سے خاتون اور اسکے دو بچے جاں بحق

ژوب.......قلعہ سیف اللہ میںگیس کے باعث دم گھٹنے کے باعث خاتون اور اسکے دو بچے جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے اول کاریز میں پیش آیا،جہاں خاتون سخت سردی کے باعث بچوں کےساتھ کمرے میںگیس سیلنڈر کا چولہا جلتا چھوڑ کر سوگئی ،کمرے میں آکسیجن ختم ہونے سے تینوں افراد جاں بحق ہوگئے،لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئیں۔

مزید خبریں :