پاکستان
18 نومبر ، 2014

پشاور: عمران خان پرتعیش گاڑیوں کے قافلے میں خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچے

پشاور: عمران خان پرتعیش گاڑیوں کے قافلے میں خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچے

پشاور.......یوں تو عمران خان اپنی ہر تقریر میں سادگی اپنانے اور وی آئی پی کلچر ختم کرنے کی بات ضرور کرتے ہیں ۔ لیکن آج جب وہ پشاور آئے تو انہیں سیکیورٹی اور پرتعیش گاڑیوں کے قافلے میں خیبر پختونخوا ہاؤس لایا گیا۔ عمران خان پشاور ائر پورٹ سے خیبرپختونخوا ہاؤس روانہ ہوئے تو ان کے ہمراہ سیکیورٹی اور پرتعیش گاڑیوں کا قافلہ بھی تھا۔ اس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے لے کر کئی وزراء اور اراکین اسمبلی کی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ خیبر پختونخوا ہاؤس میں محکمہ صحت سے متعلق بریفنگ اور میڈیا سے گفتگو کر کے تقریباً ایک گھنٹے بعد اسی پروٹوکول میں ایئرپورٹ روانہ ہو گئے۔ دھرنا شروع ہونے کے بعد سے عمران خان کا یہ پشاور کا پہلا دورہ تھا۔

مزید خبریں :