پاکستان
18 نومبر ، 2014

سول اسپتال کراچی، ایمرجنسی وارڈ کا راستہ موٹرسائیکل پارکنگ بن گیا

سول اسپتال کراچی، ایمرجنسی وارڈ کا راستہ موٹرسائیکل پارکنگ بن گیا

کراچی........سول اسپتال کراچی میں مناسب جگہ نہ ہونے کے باعث ایمرجنسی وارڈ سے متصل راستے کو موٹرسائیکل کی پارکنگ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ نہ صرف خود عوام کے لئے خطرناک ہے بلکہ اس سے مریضوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ مناظر کسی موٹر سائیکل خرید و فروخت کے بازار کے نہیں بلکہ سول اسپتال کراچی کے ایمر جنسی وارڈ سے متصل راستے کے ہیں، جہاں ایک نہیں، دو نہیں سینکڑوں موٹر سائیکلیں پارک کی گئی ہیں۔ لوگ اسپتال میں پارکنگ نہ ہونے کا عذر پیش کر کے اسے اپنا حق قرار دیتے ہیں۔ اس صورتحال پر اسپتال انتظامیہ ایک طرف اسے نجی سیکورٹی کمپنی کی ذ مہ داری قرار دیتی ہے تو دوسری جانب اسے اسپتال کا احاطہ ماننے سے ہی انکاری ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں سے یو میہ 3سے 4ہزار افراد اسپتال آتے ہیں۔ سول اسپتا ل کی ایمرجنسی سے متصل بائیک پارکنگ جہاں ہنگامی صورتحال میں آنے والے مریضوں کے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے وہیں سیکیورٹی خدشات کے باعث کسی ناخوشگوار حادثے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

مزید خبریں :