پاکستان
18 نومبر ، 2014

دھرنا ناکام بنانے کیلئے کسی کو پیسے نہیں دیے،اسحاق ڈار

دھرنا ناکام بنانے کیلئے کسی کو پیسے نہیں دیے،اسحاق ڈار

اسلام آباد.........وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دھرنا ناکام بنانے کے لیے کسی کو پیسے نہیں دیے،انٹیلی جنس ایجنسیوں کے فنڈ کا آڈٹ کیا جاتا ہے،انٹیلی جنس ایجنسیوں کو شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے سامان خریدنے کے پیسے دیے گئے۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ خریدے گئے سامان کی فہرست دینے کو تیار ہوں،عمران خان وعدہ کریں کہ وہ لسٹ پبلک نہیں کریں گے،ثابت کرنے کے لیے تیار ہوں کہ پیسہ غلط استعمال نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بازنہیں آئے تو کھلی جنگ ہوگی، خان صاحب اخلاقیات کو عبور نہ کریں،وہ ہرشام عجیب ڈراماکرتےہیں،نئی نسل کو کیا سکھا رہے ہیں؟

مزید خبریں :