پاکستان
18 نومبر ، 2014

تحریک انصاف کو 30 نومبر کو ریڈزون سے باہر رکھا جائے

تحریک انصاف کو 30 نومبر کو ریڈزون سے باہر رکھا جائے

اسلام آباد...........وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں ملک کی موجودہ مجموعی و سیاسی صورتحال، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سمیت 30 نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنے کے سیکورٹی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملکی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی اور تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کمیٹی کا کام تیز کرنے اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے کو جلد حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے اپوزیشن سے حتمی مشاورت کے لیے جلد رابطے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں آئی ڈی پیز کے معاملے پر بھی بات کی گئی کہ وفاقی حکومت تمام ممکنہ وسائل فراہم کر رہی ہے، تاہم ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید معاونت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :