18 نومبر ، 2014
اسلام آباد.........عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے لیئے آصف زرداری اور نواز شریف میں مک مکا ہوگیا ہے، دونوں 30 نومبر کے جلسے سے ڈرے ہوئے ہیں اور دونوں نے لندن میں ملاقات کرکے لندن پلان بنایا ہے۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے اپنے معمول کے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے 6 ارب روپے بیرون ملک میں چھپائے ہوئےہیں اور جب ان سے عدالتوں نے پوچھا کہ پیسا کہاں گیا تو آصف زرداری کہتے تھے کہ وہ صدر ہیں نہیں بتا سکتے کہ کتنی رقم بیرون ملک ہے۔ مک مکا ہوگیا ہے اس لیے اب نواز شریف آصف زرداری سے بیرون ملک رقم کے بارے میں نہیں پوچھیں گے۔ نواز شریف کے ارکان اسمبلی نے عدالتوں پر حملہ کیا اور اشتہاری مجرم عمران خان کو بنا دیا ہے، مگر اس عمل سے لوگوں نے الٹا نواز شریف کا ہی مذاق اڑایا۔