پاکستان
18 نومبر ، 2014

خیبرایجنسی میں فورسز کی کارروائی ،6دہشتگردہلاک ،3ٹھکانے تباہ

خیبرایجنسی ........خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور ان کے تین ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی وادی تیراہ کے علاقوں ملک دین خیل، طور درہ اور دوا توئی میں کی گئی۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی اور ان کے 3ٹھکانے تباہ کردیےگئے۔ ہلاک ہونے والے 5دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان جبکہ ایک کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔

مزید خبریں :