پاکستان
18 نومبر ، 2014

عمران خان کان میں کہی گئی بات کو سچ سمجھتے ہیں، محمد زبیر

عمران خان کان میں کہی گئی بات کو سچ سمجھتے ہیں، محمد زبیر

اسلام آباد..........وزیر مملکت اور چیئرمین نج کاری بورڈ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے کان میں کہی گئی ہر بات کو سچ سمجھتے ہیں اور خود کو ہر شعبے کا ماہرسمجھنے کی غلط فہمی کا شکار ہیں، اگر وہ حکومت کے اچھے اقدامات کی تعریف نہیں کرسکتے تو تنقید بھی نہ کریں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان خود کو مذہبی، سماجی اور اقتصادی ماہر سمجھتے ہیں مگر وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ عمران خان اپنے کان میں کہی گئی ہر بات کو سچ سمجھتے ہیں اور خود کو ہر شعبے کا ماہر سمجھنے کی غلط فہمی کا شکار ہیں۔ محمد زبیر نے بتایا کہ ایک معروف ادارے نے یو بی ایل کے حصص کی فروخت کو بہترین ڈیل کا ایوارڈ دیا ہے، یہ وہی ڈیل ہے جس کے خلاف عمران خان نے وائٹ پیپر جاری کیا تھا جو جھوٹ ثابت ہوا ہے۔ ٹی وی ٹاک شو میں آکر مذاق اڑاتے ہیں اور جھوٹ بول کر پتا نہیں کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس وقت انہو ں نے یو بی ایل کی ٹرانزیکشن کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا تھا، اب کیا کہیں گے۔ وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا کہ قومی اثاثوں کی فروخت گھاٹے میں نہیں کرنا چاہتے، اسی لیے او جی ڈی سی ایل کے حصص کی فروخت کا سلسلہ موخر کیا ہے۔ دسمبر تک الائیڈ بینک کے سرکاری حصص کی فروخت کردی جائے گی، مارچ میں حبیب بینک کے حصص کی فروخت کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔

مزید خبریں :