18 نومبر ، 2014
اسلام آباد......شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ اس لیے کھڑی ہے کہ وہ آصف زرداری پر درج مقدمات کو ختم کرانا چاہتی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی یا نہیں،اس کا پتا چل ہی جائے گا،الیکشن جمہوری ہیں یا نہیں،آج یا کل فیصلہ ہونا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ راول پنڈی کو سزا دی جارہی ہے، ہم نے بیت المال کے چیئرمین کی غلط تعیناتی کا کیس کیا ہے،ڈی چوک پر پرامن احتجاج جاری ہے،پرویز رشید نواز شریف سے پوچھ لیں کہ دہشت گرد کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ شور مچا دیا گیا کہ میں جلاؤ گھیراؤ کی باتیں کرتا ہوں، جو بات کرتا ہوں اس کا خود ذمے دار ہوں، جو حکومت پولیو سے نجات نہیں دلاسکی، لوڈشیڈنگ کیسے ختم کرے گی۔شیخ رشید نے سوال کیا کہ شاہد خاقان عباسی بتائیں کہ قطر سے ایل این جی کس ریٹ پر مل رہی ہے،ساری دنیا میں پٹرولیم کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔شیخ رشیدنے کہا کہ بلاول کو میں نے پیار سے بلو رانی کہا،میں نے پیپلزپارٹی کی حمایت میں چھوٹی سی بات کی۔