23 اپریل ، 2012
اسلام آباد … یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2 ڈالر کمی کے بعد 121 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جس کے باعث یکم مئی سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ سے 2 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔