19 نومبر ، 2014
واشنگٹن.......پاک آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو امریکی فوج کی جانب سے لی جین آف دی میرٹ کا اعزاز دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیجن آف میرٹ کا اعزاز،بہادری اور خطے میں امن و استحکام کے اعتراف میں دیا گیا۔پنٹاگون آمد پر جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں پریڈ کا انعقاد بھی کیا گیا،اس موقع پر امریکی چیف آف آرمی اسٹاف اور بحریہ کے جونیئرکمانڈنٹ بھی موجود تھے۔