کھیل
19 نومبر ، 2014

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری

دبئی ......دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، اظہر علی نے4اور یونس خان نے ایک رن ناٹ آئوٹ پر مجموعی اسکور34 رنز 2وکٹوں کے نقصان پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے پاکستان کو اب بھی 368رنز درکار ہیں اور اس کی 8وکٹیں باقی ہیں۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں گذشتہ روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 403رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں پاکستان کی اننگز کا آغازمایوس کن رہا اور صرف 32کے مجموعی اسکور پر پاکستانی اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے۔توفیق عمر 16اورشان مسعود 13 رنز بناسکے۔کریگ اور سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :