کھیل
19 نومبر ، 2014

دبئی ٹیسٹ : کھانے کے وقفے پر پاکستان2وکٹوں پر118رنز

دبئی ٹیسٹ : کھانے کے وقفے پر پاکستان2وکٹوں پر118رنز

دبئی ......دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 118رنز بنالیے۔نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے پاکستان کو اب بھی285رنز درکار ہیں اور اس کی 8وکٹیں باقی ہیں۔تیسرے روز کے کھیل کا پہلا سیشن پاکستانی بیٹسمینوں کے نام رہا،کیوی بالرز سرتوڑ کوشش کے باوجود کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔یونس خان اور اظہر علی نے بغیر کو ئی وکٹ گنوائے مجموعی اسکور میں84رنز کا اضافہ کیا، اس دوران یونس خان نے نصف سنچری مکمل کی، جو ٹیسٹ میچوں میں ان کی 29ویں نصف سنچری ہے۔ کھانے کے وقفے پر یونس خان53اور اظہر علی35رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں گذشتہ روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 403رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں پاکستان کی اننگز کا آغازمایوس کن رہا اور صرف 32کے مجموعی اسکور پر پاکستانی اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے۔توفیق عمر 16اورشان مسعود 13 رنز بناسکے۔کریگ اور سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :