کھیل
19 نومبر ، 2014

دبئی ٹیسٹ :چائےکے وقفے پر پاکستان3وکٹوں پر182رنز

دبئی ٹیسٹ :چائےکے وقفے پر پاکستان3وکٹوں پر182رنز

دبئی ......دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز چائے کے وقفے پر پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر182رنز بنالیے۔نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے پاکستان کو اب بھی221رنز درکار ہیں اور اس کی 7وکٹیں باقی ہیں۔پاکستان نے آج 34رنز دو کھلاڑی آئوٹ پر نامکمل اننگز آگے بڑھائی،پہلا سیشن پاکستانی بیٹسمینوں کے نام رہا،کیوی بالرز سرتوڑ کوشش کے باوجود کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔یونس خان اور اظہر علی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں113رنز کا اضافہ کیا، اس دوران یونس خان نے نصف سنچری مکمل کی، جو ٹیسٹ میچوں میں ان کی 29ویں نصف سنچری ہے۔یونس خان 72رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے۔اظہر علی نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 57 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ٹیسٹ میچوں میں اظہر علی کی یہ 18ویں نصف سنچری ہے۔کپتان مصباح الحق 23رنزکے ساتھ ناٹ آئو ٹ ہیں۔نیوزی لینڈ کی طرف سے کریگ، سوڈھی اور نیشام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :